صدرکی یوم توبہ واستغفار منانے کی اپیل

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے قوم سے آج رمضان کے پہلے جمعے کو بطور یوم توبہ و استغفار کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے ۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر کورونا و باء کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر  رمضان المبارک کے پہلے جمعۃ المبارک کو یوم توبہ و استغفار کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آج پورے ملک کی عوام اور مساجد کے ائمہ کرام کورونا وباء سے نجات کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خصوصی نماز توبہ و استغفار ادا کریں ۔

Back to top button