فوج کیخلاف زبان استعمال نہ کریں ، وزیر داخلہ

اسلام آباد ، راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج اور حساس اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے جلد منہ کے بل گریں گے ۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑے حساس اور پچیدہ وقت سے گزر رہا ہے ، ہمارا سیاست دان مغرب کی طرف دیکھ رہا ہے جبکہ سیاست مشرق کی طرف طلوع ہورہی ہے ، یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے ، خدانخواستہ افغانستان میں کوئی بحران پیدا ہوا ہم بھی متاثر ہوں گے ۔

آج قومی سلامتی کا اجلاس ہے ، ملک میں مہنگائی ہے ، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے ، فوج اور حساس اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، آسمان کا تھوکا ان کے منہ پر آئے گا ۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیرمین نیب کی توسیع کے معاملے پر حکومت سب چیزوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، 22 اکتوبر سے سیاست میں تیزی آئے گی ، یہ 120 دن سیاست میں انتہائی اہم ہیں ، عمران خان سرخرو ہوگا ۔

ان سے اداروں پر تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ ان لوگوں کی سیاسی موت ہے ، اپوزیشن نے گراؤنڈ پر کوئی کام نہیں ، یہ ناکام ہوں گے ، الیکشن میں سوا سال رہ گیا ہے، ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، عمران خان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اور تبدیلی لائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button