جوکووچ کا سب سے کیوٹ مداح کو تحفہ

ورلڈ نمبر 1 سربیا کےنوواک جوکووچ نے اتوار کو ومبلڈن 2021 کے فائنل میں میٹیو برٹّینی کو 6-7، 6-4، 6-4، 6-3 سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

لیکن جو بات اس میچ میں توجہ کا مرکز بنی وہ  ایک  چھوٹی لڑکی کامداحوں کے درمیان سے جوکووچ کےدل  کو چھو لینے والا اشارہ تھا۔

جیت کے بعد اور پریزنٹیشن شروع ہونے سے پہلے جوکووچ  ٹینس کورٹ کے دوسری طرف بھاگ کرگیا اور ایک مداح  چھوٹی بچی کو اپنا ریکیٹ تحفے میں دے دیا۔ یہ نظارہ دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے۔

جوکووچ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹاپ فارم میں تھے۔ وہ صرف ایک سیٹ  میں  پیچھے رہنے کے ساتھ فائنل میں داخل ہوا۔

نوواک 1969 کے بعد سال کےپہلے 3 گرینڈ سلام جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

دریں اثنا اس سال کے اپنے تیسرے سلام کے ساتھ – اس نے راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے 20 بڑے ٹائٹلزکی تعداد کی بھی برابری کر لی ہے۔ جوکووچ نے ریکارڈ برابر ہونے کے بعد اپنے دو سخت حریفوں کی تعریف کی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ان کے ریکارڈ کو برابر کرنے کا کیا مطلب ہے ، نوواک جوکووچ نے جواب دیا: "اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم تینوں میں سے کوئی بھی نہیں رکے گا”۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رافیل اور راجر کو زبردست خراج تحسین پیش کرنا ہے ، وہ ہمارے کھیل کے لیجنڈ ہیں اور میں نے اپنے کیریئر میں ان دونوں  اہم کھلاڑیوں کا سامنا کیا ہے۔

نوواک کا یہ بھی کہنا تھا سات سال کا تھا تو سربیا میں جو بھی اپنے کمرے میں ملتا تھا اس سے ومبلڈن کی ٹرافی بناتا تھا اور آج  میں ومبلڈن کی چھٹی ٹرافی کے ساتھ کھڑا ہوں ۔یہ سب ناقابل یقین ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button