مریم نواز گرے لسٹ میں ہونے سے غیر مطمئن

ن لیگی رہنما مریم نواز  نےپاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ میں ہونے کے باعث عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت کے تیسرے سال بھی پاکستان  فیٹف کی گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے ۔

مریم نواز نے منی بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ  سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے نہ باہر ،نااہلوں نے اعداد و شمار کا ہیر پھیر کر کے دیکھ لیا،ہاتھ جوڑ لیے،پاؤں پکڑ لیے پھر بھی کوئی منہ نہیں لگاتا  تو کوئی فون نہیں اُٹھاتا۔

مریم نواز کے جواب میں  معاون خصوص ی شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ چچا  25 ارب کی منی لانڈرنگ  میں ضمانتی ہیں  اور جعلساز ملکہ گھٹیا پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف  ہے۔ملک کو لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں کو  انجام تک پہنچائیں گے۔

اُدھر وزیر مملکت  برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب   نے بھی ٹوئٹ کیا کہ  پاکستان کو گرے لسٹ میں ن لیگ پہنچا کر گئی تھی ،پی ٹی آئی حکومت نے تو اسے بلیک لسٹ ہونے سے بچایا ہے اور پاؤں پکڑنے کے باوجود آپکے چچا نے اعلان کردیا اور آپ منہ دیکھتی رہ گئیں۔

 دوسری  جانب فرخ حبیب  کا نجی ٹی  وی چینل کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم پیش رفت نہ کرتے تو پا کستان گرے لسٹ سے بلیک لسٹ ہوسکتا تھا۔ماضی کی حکومتوں نے اینٹی منی لانڈرنگ پر کام نہیں کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button