ڈزنی فلم امریکن عید کا ٹریلر جاری

ڈزنی نے شارٹ فلم "امریکن عید” کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

امریکن عید کی کہانی پاکستان کی دو نوجوان لڑکیوں آمنہ اور زینب  ے گرد گھوم رہی ہے  جوامریکہ میں  روایتی عید منانے کے لئے  جدو جہد کر رہی ہیں۔

فلم امریکن عید  کی ہدایتکار اقصی الطاف نے  اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا  کہ امریکن  عید کا ٹریلر  پیش  ہے! "میں نے ڈزنی عید کی کہانی سنانے کا خواب دیکھا تھا اور میں اس فلم کو حقیقت بنانے کے لئے ڈزنی ، لانچ پیڈ اور پوری کاسٹ اور عملے کی بے حد شکر گزار ہوں "۔

شارٹ فلم "امریکن عید” ڈزنی + کی لانچ پیڈ سیریز کا ایک حصہ ہے۔ لانچ پیڈ سیریز میں چھ  اوریجنل شارٹ فلمیں شامل ہیں۔

 والٹ ڈزنی کمپنی میں جدت اور انفرادیت کی ڈائریکٹر ماہین ابراہیم نے کہا ، "لانچ پیڈ ہالی ووڈ میں ان لوگوں کو رسائی اور موقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیاہے جو  ماضی میں آگے نہیں آسکے ہیں  ،فن پیڈ انہیں بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button