زویا اور کِرِس کی ڈھولکی وائرل

شاہ ویر جعفری نے حال ہی میں زویا ناصر اور کرسٹن بیسٹمین کو انکی ڈھولکی کی خفیہ تقریب کا انعقاد  کر کے انہیں چونکا دیا۔

شاہ ویر نے تقریب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان خوبصورت لوگوں کو انکی ڈھولکی کی تقریب منعقد کر کے حیرت زدہ کردیا شاہ ویر نے پورے واقعے کو شوٹ کر کے یو ٹیوب پر پیش کردیا ۔

زویا اور کرسٹن نے بھی سوشل میڈیا پر جشن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہ ویر اور ان کے دوسرے دوستوں کا حیرت انگیز ڈھولکی کا انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اداکارہ زویا ناصر نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی ڈھولکی کی تصاویر ایک فوٹو اور ویڈیو اس ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن میں شیئر کیں ، جس میں ان کے شوہر کرسٹن بیٹسمین اور ان کے بہترین دوست شاہ ویر جعفری بھی ہیں۔

زویا ناصر نے ڈھولکی میں خوبصورت کالے رنگ کا لباس پہنا تھا جبکہ اس کے مستقبل کے شوہر نے زویا کے لباس کی طرح رنگ کا انتخاب کیا تھا۔

اداکارہ نے اس کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی کہ ” ہماری پہلی ڈھولکی اور میرے دو قیمتی رتن "۔

زویا ناصر نے لکھا کہ”اللہ پاک ہمیں ہمیشہ خوش و خرم رکھے ۔ دوسری طرف ، زویا ناصر کے مستقبل کے شوہر کرسٹن بیٹسمین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی ڈھولکی کی ایک تصویر شیئر کی ہے واضح رہے کہ حال ہی میں معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن بیٹسمین نے اسلام قبول کیا ہے اور اسلام کو امن پسند مذہب قرار دیا ہے۔۔

Back to top button