بگڑتی صورتحال علماء کا وفد بنی گالہ پہنچ گیا

تازہ ترین اسلام آباد : پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ بگڑتی صورتحال پر پاکستان بھر علماء کے وفد کو مدعو کرلیا ہے ۔

قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 25 سے زائد علماء کے وفد کو مدعو کیا ہوا ہے جس میں بریلوی مکتبہ فکر کے جید علماء بھی شامل ہیں، علمائے کرام وزیراعظم کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں ۔

قریبی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال پر علماء سے مشاورت کریں گے اور انہیں اپنی حکومتی عکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے ۔

ان ذرائع کے مزید مطابق وزیراعظم عمران خان کالعدم تنظیم کے احتجاج سے متعلق معاملے کے حل کے لیے علماء سے تجاویز لیں گے اور علماء سے معاملے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی عاجزانہ درخواست بھی کریں گے ۔

اس بات کا بھی خیال رہے کے ٹی ایل پی نے 12 ربیع الاول کے روز سے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔ ابتدائی طور پر تنظیم نے ملتان اور لاہور میں دھرنے دیے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا تھا ۔

حکومتی انتظامیہ نے مظاہرین کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کیلئے اہم سڑکیں بند کردی ہوئی ہیں جب کہ مظاہرین نے گزشتہ کئی روز سے جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے ۔

اسلام آباد راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل کردی گئی ہوئی ہیں ۔ صدر سے فیض آباد میٹرو سروس معطل ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button