سال 2021-2022 کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات

آئندہ آنے والے مالی سال 2022-2021کےلیے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات  سامنے آگئی ہیں،  وفاق آئندہ مالی سال میں 900 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گا۔

وفاق اور صوبائی حکومتوں نےترقیاتی بجٹ   کے لیے  1500 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ہے،ترقیاتی بجٹ میں پبلک پرائیویٹ  پارٹنر شپ کے تحت منصوبے شامل ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے  ذرائع  کے مطابق  وفاق آئندہ سال میں 900 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گا ،جس میں 200 ارب روپے کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیے جائیں گے۔

ذرائع کی  جانب سے مزید  سامنے آیا ہے کہ واپڈا، مواصلات،ریلوے ،پاور اور جو دیگر وزارتیں ہیں انکے منصوبوں کو بھی  ترقیاتی پلان میں شامل کردیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ جو منصوبے پہلے سے جاری ہیں انکو بروقت مکمل کیا جائے گا،علاوہ ازیں آئندہ بجٹ  کے لیے یہ بھی تجاویز دی گئی ہیں کہ  منصوبوں کو  منظوری مل چکی تھی انکو بھی جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button