عالمی کرنسی کی قدر میں کمی

پیر کے روز انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر  کے مقابلہ میں پاکستانی روپے  میں  19 پیسے کی کمی  دیکھنے میں آئی تھی۔

جبکہ بدھ کے روزانٹر بینک میں پاکستانی  روپے کے مقابلہ میں امریکی ڈالر   میں  کمی کا  رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔بدھ کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی فاریکس ایسوسی ایشن کے  مطابق مقامی  یونٹ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 159روپے پر بند ہوا ۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید  159 اعشاریہ 36 سے کم ہوکر 159روپے اور قیمت فروخت 159 اعشاریہ 45 پیسے سے کم ہوکر 159 اعشاریہ 15 روپےہوگئی۔

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر  20 پیسے سستا ہونے کے باعث اوپن  کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159اعشاریہ40 روپے سے کم ہوکر 159 اعشاریہ 10  روپے اور قیمت فروخت 159 اعشاریہ 70 روپے سے کم ہوکر 159 اعشاریہ 50 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب   گزشتہ روز یورو کی قدر میں    1 روپے کی واضح کمی واقع ہوئی ہے ۔جس  کی وجہ سےیورو کی  مقامی کرنسی مارکیٹ میں قیمت خرید  186 اعشاریہ 20 روپے سے کم ہوکر 185 روپے اور قیمت فروخت 188 روپے سے کم ہوکر 187 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 30 پیسے کی کمی سے سعودی ریال  کی قیمت خرید 42اعشاریہ10 سے کم ہوکر41اعشاریہ80 روپےاور قیمت فروخت42اعشاریہ60 سے کم ہوکر 42اعشاریہ30 روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button