کے لیے دبئی روانگی تاخیر کا شکار PSL

https://i.dawn.com/primary/2020/03/5e6b8b74e06c3.jpg

پہلے  خبر آرہی تھی کہ پی سی بی نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ  کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی روانگی کی تیاریاں شروع کردی تھیں  جس میں کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ اور جمعرات کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ بھی  کرنا شامل تھا۔

مزید یہ کہ کھلاڑیوں کو 2 دن پاکستان اور7 دن دبئی میں قرنطینہ کرنا تھا۔

تاہم آج دوپہر  میں پی سی بی کے ہونے والے اجلاس کے بعد یہ  بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لئے پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے کھلاڑیوں کی روانگی کو  موخر کردیا گیا ہے۔

ٹیموں اور کھلاڑیوں کوموجودہ کورونا وائرس صورتحال کے بارے میں  پی سی بی انتظامیہ  کی جانب سے ایک ایڈوائزری  موصول ہوئی جس کے تحت  22مئی  تک یعنی پچھلے شیڈول کے مطابق  کوئی روانگی نہیں ہوگی۔

ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ  فی الحال ہوٹل میں قرنطینہ  کرنےکے لئے چیک اِن نہ کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کو اس وقت آپریشنل ، کوروناوائرس ویکسین اور ٹریول پروٹوکول سے متعلق امور  میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں پی ایس ایل کے انعقاد کے امکانات ابھی بھی کم ہیں ، تاہم ، بورڈ کی دوپہر 2 بجے فرنچائزز مالکان سے ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں اہم امور سے متعلق لائحہ عمل طے کیے گئے ہیں جنہیں جلد سامنے لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button