کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرے

کراچی کے مختلف علاقوں میں تین سے سات گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بد ستور جاری ہے ،سٹی ریلوے کالونی، سلطان آباد،ہجرت کالونی میں دن کے مختلف اوقات میں 3 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ کیماڑی ،گارڈن،شو مارکیٹ،عثمان آباد ،پاک کالونی،فردوس کالونی،گلبہار،گولیمار،رضویہ کالونی میں بھی 3 سے 6 گھنٹوں کی بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔

مرمت اور علاقائی فالٹس کے نام پر بھی بجلی بند کی جارہی ہے۔تلیاری ،نیاآباد،سنگولین،چوکی واڑہ،کھارادر،میٹھا در سمیٹ اولڈ سٹی ایریا میں 3  گھنٹے کی مختلف اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے پیر سے روزانہ کی بنیاد پر  احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیر سے احتجاج کا اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہم دھرنیں دیں گے،کراچی کے لوگوں کو ساتھ ملا کر ان سارے لوگوں کو بے نقاب کریں گے جو اس قاتل مافیا کے ساتھ اس معاشی دہشتگردی کے لیے کھڑے ہیں،اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں گے اور اگلے آنے والے ہفتے کو یعنی 12 جون کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا،ہم کےالیکٹرک کی معاون سیاسی جماعتوں کو بے نقاب کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گورنر سے ،وفاقی حکومت سے اور پیپلز پارٹی سے بھی  کے الیکٹرک کے اس ظالمانہ رویے کے بارے میں  سوال کریں گے  کیونکہ پیپلز پارٹی اپنے آپ کو  سوالوں  سے بچاتی  رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button