سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کا مطالبہ

پشاور : پاکستان چیسٹ سوسائٹی (پی سی ایس) نے آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ ڈویلپمنٹ آف اکنامکس کی حالیہ رپورٹ کے حوالے سے ، چیسٹ امراض کے اوجھا انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر نثار راؤ نے بتایا کہ پاکستان میں سال 2019 میں تمباکو نوشی سے متعلق تمام بیماریوں سے ہونے والی اموات کی کل تعداد پچھلے سالوں کے مقبلے میں خطرناک حد تک زیادہ ہیں.

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید خان نے کہا کہ ملک میں ہرسال تمباکو کی وجہ سے 166،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیکس لگانا دنیا بھر کی حکومتوں کے لئے سب سے زیادہ آسان اور مؤثر طریقہ ہے ۔

پروفیسر خان نے مزید کہا ہے کہ ملک میں اوسط ٹیکس قیمت خرید کا 45.4 فیصد ہے ، جو ڈبلیو ایچ او کی تجویز کردہ قیمت خرید کے کم سے کم 70 فیصد سے بہت کم ہے ۔

پچھلے سال وفاقی کابینہ نے 10 روپے فی سگریٹ پیکٹ زیادہ کرنے کی منظوری دی تھی لیکن اسے کبھی نافذ نہیں کیا گیا ، انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button