وزیر دفاع کے بھائی اور بھتیجا پی ٹی آئی کے خلاف

اسلام آباد : پاکستانی وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف سے راہیں جدا کرلیں ہیں ۔

کیونکہ لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔

قریبی ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا وہ جلد اعلان کردیں گے ۔

جبکہ ذرائع کا کہنا یہ بھی ہے کہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سےملاقات بھی کی تھی ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی نے سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس یار محمد رند کی سربراہی میں ہوا تھا جس میں ارکان صوبائی اسمبلی میرنعمت زہری، عمر خان جمالی، ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل، مبین خلجی اور فریدہ رند شریک ہوئیں تھیں ۔

اس اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے 2 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button