پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو لگام ڈالیں

بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں  اور  پاکستان کےریاستی ادراوں کے خلاف  پروپیگنڈوں کا حکومت پاکستان نے نوٹس لے لیا۔

معاملہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں  کے سامنے اُٹھا دیا،حکومت پاکستان نے ان ممالک سے کہا ہے کہ ایسے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تعاون کیا جائے اور قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے۔

ریاست مخالف عناصر یورپ اور مغربی ممالک میں بیٹھ کر غلط خبریں اور بے بنیاد معلومات پھیلاتے ہیں اور مخصوص مقاصد کے لیے پاکستانی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

پاکستان مخالف مہم چلانے میں بھارتی خفیہ ایجنسی” را "ملوث ہے۔پاکستان مخالف مہم چلانے والوں کو "را” کی جانب سے فنڈنگ  کی جاتی ہے۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ ایسے  عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں  لانے کے لیے تمام سفارتی اور قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button