فساد حرام ہے

عید گاہ شریف راولپنڈی میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کی صدارت کے فرائض  پیر نقیب الرحمن نے انجام دیے ۔

معزز مہمانان کرام میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز اور دیگر  علماء شامل تھے۔

وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ہم دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔افواج پاکستان کو کمزور کر نے کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔

اس موقع پر مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ معاملات بہت گھمبیر ہیں۔یہودی اخبار لکھتا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ماننے کوتیار ہے۔لوگ اخبار کو مان لیتے ہیں،وزیر اعظم اور مولوی کو نہیں مانتے۔

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر حسان حسیب الرحمٰن نےکانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ قرآن کی آیت کی رو سے امت میں انتشار پیدا کرنا اور فساد کا سبب بننا حرام ہے۔

موجودہ حالات میں امت کے اتحاد کی جس قدر ضرورت آج ہے کوئی بھی ذی شعور انسان اس سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔

گزشتہ سالوں سے اب تک جاری واقعات کے پیش نظر یہ بات تو یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ امت مسلمہ اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار،فرقہ واریت اور انتہا پسندی کی متحمل نہیں۔

کچھ فساد پسند لوگ ہر سال مقدس ایام سے قبل  توہین و تکفیر کا بازار گرم کرتے ہیں جس سے ملک میں امن و امان کے صورتحال کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے ۔

لہذا ہر مسلک اور مذہب  کے رہنماؤں کو ان مسالک و مذاہب کے پیروکاروں کو   فساد سے دور رہنے اور ہر  مذہب و مسلک  کے مقدسات کے احترام کی تعلیم دینا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button