کورونا کے وار بڑھنے لگے

ملک میں کورونا کیسز اور اسکے باعث ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مثبت کیس آنے کی شرح 23 فیصد ،مظفر آباد میں 21 فیصد اور کراچی میں 19 اعشاری 2 فیصد ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا مثبت کی  شرح6اعشاریہ 2 ،راولپنڈی میں 11،اور پشاور میں 9اعشاریہ4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں مہلک وائرس سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے ہیں۔جس کے بعد ملک میں ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار689ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ہزار 900 کورونا کےٹیسٹ کیے گئے۔جس میں سے2545 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھنے لگا۔سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا  ہےکہ بھارتی ویرینٹ نے خطے کے کئی ممالک میں تباہی مچائی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شہری ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنی جلدی ہوسکے ویکسین لگوائیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  نے بھی عید الاضحی پر پابندیوں کا عندیہ دے دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ عیدالاضحی بہت محدود پیمانے پر ہوگی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پابندیوں سے متعلق  سندھ حکومت کے فیصلے سے متفق ہوں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button