دنیا میں کورونا کا پھیلاؤ جاری

اب تک کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 14 کروڑ 61 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، دنیا بھر میں کورونا وائرس سےہونے والی اموات کی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، دنیا بھر میں 12 کروڑ 39 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہو ئے ہیں ۔

امریکہ میں ایک روز میں 677 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ،امریکہ میں مجموعی اموات کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کرگئی ،امریکہ میں کورونا کے متاثر مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے ،بھارت میں آج سب سے زیادہ ایک دن میں کورونا کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی،بھارت میں گزشتہ ایک روز میں 2 ہزار 6 سو 21 افراد انتقال کر گئے، بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ ہوگئی، بھارت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوگئی۔

برازیل میں کورونا سے ایک روز میں ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار 6 سو 59 ہوگئی،برازیل میں مجموعی اموات کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار ہوگئی، برازیل میں کورونا وائرس کے 64 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ،برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 1کروڑ 41 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

روس میں کورونا سے ایک روز میں 398 اموات ہوئیں، روس میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے، روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 47 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

فرانس میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 233 اموات رپورٹ ہوئیں،فرانس میں اب تک کورونا سے 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں ،فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

اسپین میں کورونا سے 95 افراد ہلاک ہوگئے،اسپین میں مجموعی طور پرکورونا سے 77 ہزار سے زائد افراد انتقال کرگئے،اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوئے،برطانیہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 27 افراد لقمہ اجل بن گئے،برطانیہ میں کورونا سے 44 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ایک روز میں 342 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ اٹلی میں کورونا سے اب تک کی مجموعی اموات 1 لاکھ 18 ہزار ہوگئیں، اٹلی میں کورونامریضوں کی تعداد 39 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

جرمنی میں ایک روز میں کورونا سے 243 افراد انتقال کرگئے، جنوبی افریقہ میں کورونا سے اب تک 53 ہزار افراد انتقال کر چکے ہیں۔

میکسیکو میں 24گھنٹوں میں کورونا سے 498 اموات رپورٹ ہوئیں،میکسیکو میں کورونا سے اب تک کی مجموعی ہلاکتیں 2لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئیں۔

ترکی میں 37 ہزار سے زائد افراد کورونا سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ ترکی میں کورونا مریضوں کی ا ب تک کی تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

سعودی عرب مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں،سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے،کورونا سے سعودی عرب میں ایک روز میں 9 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک روز میں 1 ہزار 98 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Back to top button