پنجاب میں بچےاور نوجوان بھی کورونا سےمتاثر

پنجاب میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، گذشتہ روز لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران بچے اور نوجوان بھی متاثر ہورہے ہیں، پنجاب میں اب تک 12 ہزار 462 بچوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ لاہور میں 5 ہزار 301 بچوں میں وائرس پایا گیا ہے۔

کورونا وبا کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 10 برس کی عمر تک کے 2 ہزار بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 900 سے زائد صرف گزشتہ پو نے تین ماہ کے دوران متاثر ہوچکے ہیں ۔

اسکے علاوہ نوجوانوں میں بھی کورونا وائرس کی شرح بڑھ گئی ہے اور دس برس سے انیس برس عمر تک کے 202 نوجوانوں کی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا بچوں میں نومولود سے لے کر 15 سال کی عمر تک بچے شامل ہیں۔ اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو گناہ کے قریب ہے اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کے 92 بچے کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اسلام آباد میں گزشتہ روز سب سے زیادہ کورونا کیسز نوجوانوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔۔

Back to top button