پاکستان میں کورونا ویکسین کی قلت

کراچی اور لاہور میں ویکسینیشن کا عمل رک چکا ہے وفاقی حکومت کی طرف سے ویکسین کی فراہمی نامعلوم وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہو چکی ہے ویکسین میں کمی کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے اکثر بڑے شہروں میں ویکسین کا لگنا بند ہو چکا ہے ۔

کراچی میں بھی چین کی تیار کردہ ویکسین کی فراہمی بہت کم ہے ۔ زیادہ تر مراکز میں صرف دوسری خوراک کے لیے آنے والوں کو ہی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

پنجاب میں صحت کے حکام کے مطابق ، آج کورونا ویکسینوں کی 20،000 خوراکیں ملنا متوقع ہیں ۔

لاہور میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مراکز میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے یہ بتانے کے بعد واپس بھیج دیا گیا کہ نادرا کے نظام کواپ ڈیٹ کیا جارہا ہے لہذا ویکسی نیشن بند ہوگئی ہے اور وہ ایکسپو سنٹر میں دو دن بعد دوبارہ شروع ہوگی ۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں ویکسین کا ذخیرہ صرف تین دن تک کا باقی ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسین بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور اور فیصل آباد میں ویکسینیشن کا عمل رک گیا ہے ، گوجرانوالہ کی چھ ڈویژنوں میں ویکسین کا ذخیرہ کم ہوچکا ہے ۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کسی بھی کمی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد دوسری خوراک کے لئے مرکز میں آئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button