کراچی میں کورونا پھر بڑھ رہا ہے

کیپٹل کراچی : یہاں کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3353 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 97 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اور اسکے علاوہ حیدرآباد میں بھی 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 11.94 فیصد اور سندھ کے مختلف اضلاع میں 3.91 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

سندھ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں وائرس کے مثبت آنے کی مجموعی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صوبے میں 9 افراد وائرس سے انتقال بھی کرگئے ہیں ۔

پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 28 اموات ہو گئی ہیں ، اور 1016 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ملک پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47934 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 1016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے 28 ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button