کورونا کیسز میں اضافہ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 137 افراد انتقال کرگئے، این سی او سی کے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق  پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 16 ہزار 4 سو ترپن ہوگئی ہے۔

گھنٹوں 24 کے دورا ن 68 ہزار 2 افراد کےکورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ5 ہزار 4 سو پینتالیس  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد83 ہزار 2 سو اٹھانوے ہوگئی ۔

ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 5 ہزار تین سو 14 مریض زیر علاج ہیں اور کورونا کے 5 سو انچاس مریض وینٹیلیٹرز پر زیر علاج ہیں، لاہور کے بڑے اسپتالوں کے آئی سی یوز 95٪ بھر گئے۔

خیبر پختونخواہ میں ڈاکٹر اور نرسنگ آفیسر ،گوجرانوالہ میں اسسٹنٹ پروفیسر جبکہ لاہور کے چلڈرن اسپتال میں داخل دو  بچے کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔

چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،رواں ہفتے چین سے سائینو فارم ویکسین کی20 لاکھ خوراکیں آئیں گی ،وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق چین سے 15لاکھ خریدی اور 5 لاکھ بطور تحفہ ویکسین آئیں گی۔

Back to top button