ٹوکیو اولمپکس پر کورونا حملہ

ٹوکیو اولمپکس کےآغاز میں اب صرف چند دن باقی ہیں۔23 جولائی سے 8اگست تک ہونے والے ان کھیلوں  میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ بھی ٹوکیو پہنچ چکاہے۔

 تاہم کھیلوں کے آغاز سے4 دن پہلے  ایتھلیٹ ولیج میں بعض اولمپیئنز کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث قرنطینہ میں چلےگئے ہیں ۔

قرنطینہ ہونے والوں میں جنوبی افریقہ کے 2 فٹ بالر ،برطانیہ کے 6 ایتھلیٹ اور 2 آفیشلز شامل ہیں۔اسکے علاوہ کوریج کے لیے ٹوکیو پہنچ کر 14 روز کا قرنطینہ کرنے والے صحافی،امریکی ٹیم کا جمناسٹک پلیئر ،گیمز سے متعلق آفیشلز اور ایک کانٹریکٹر بھی کورونا کا نشانہ بنا ہے۔

اس طرح ٹوکیو میں اولمپکس کے لیے موجود افراد میں کورونا متاثرین کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔جن میں سے دس کیس ایک دن کے دوران رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سب کے باوجود انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کےکھیلوں کے  آپریشن ڈائریکٹر پائیرے ڈوسرے  کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں ہے، صورتحال مکمل طور پرکنٹرول میں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ایتھلیٹس اورآفیشلز کی باقاعدگی سے ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔پائیرے کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہم نےکھیلوں   کو محفوظ انداز میں کرانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل  کرلیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button