کورونا اور سیا حت ساتھ ساتھ

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا مزید 24 افراد انتقال کرگئے۔این سی او سی کے مطابق  ملک میں کورونا کے باعث اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی  تعداد 22 ہزار6 سو 42 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں  کورونا کے 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  1ہزار980  مثبت کیس نکلے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ17 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں  ایس او  پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایک اہم فیصلہ یہ بھی کیا گیا کہ یکم  اگست سے اندرون ملک   ہوائی سفر کے لیے بھی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہوگا۔

عید کے موقع پر تمام سیاحتی مقامات کے راستوں پر سخت چیکنگ  کی ہدایات  بھی جاری کی گئ ہیں۔سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے ویکسین کو لازمی قراردیا گیا ہے۔

شمالی علاقوں میں مختلف سیاحتی مقات پر  ہوٹلز میں کورونا ایس اور پیز کی خلاف ورزی پر  کاروائی کرتے ہوئےہوٹلوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ان ہوٹلوں میں ویکسی نیشن اور ماسک کے بغیر اسٹاف اور مہمان  پائے گئے تھے۔دوسری جانب ملک میں دو کروڑ ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button