پی ایس ایل کا انعقاد آخری مراحل میں

دبئی میں ہونے والے پی ایس ایل  سیزن چھ کے بقیہ میچز کے لیے پریکٹس سیشن آج رات سے شروع ہوگا۔

ابوظہبی میں پہلی دو چارٹرڈ فلائٹس سے آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا قرنطینہ آج مکمل ہوگیا،کھلاڑی اور آفیشلز آج  شام کو کمروں سے باہر آسکیں گے۔

مئی کی 27 تاریخ کو 150 کے قریب کھلاڑی اور آفیشلز ،کراچی اور لاہور سے ابوظہبی روانہ ہوئے تھے،جنہوں نے سات دن کا قرنطینہ مکمل کیا۔قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد لاہور اور اسلام آباد کی ٹیمیں آج  شام پریکٹس شروع کریں گی۔

پی ایس ایل 6کے ایونٹ  کا آئندہ سات روز میں  شروع ہونے کا امکان ہے،ایونٹ کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا،7 افراد کراچی میں اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیےدبئی سے انگلینڈ ، 23 کے بجائے 25 جون کو روانہ ہوگی۔

تاہم گزشتہ روز بھارتی براڈ کاسٹرز کو ایس ا و پیز کی خلاف ورزی پر  ہوٹل سے اور ابوظہبی سے باہر کردیا گیا   تھااور  جب تک پی سی بی متبادل براڈ کاسٹرز کے بارے میں اپ ڈیٹ نہیں کرتا تب تک شیڈول  کا اعلان  نہیں ہوسکتا ۔

ذرائع کے مطابق   پی سی بی نے  ابوظہبی  حکومت سے بھارتی براڈ کاسٹرز کے لیے خصوصی  رعایت کی درخواست کردی  ہے،بھارتی عملے کو 5 جون سے کام کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں  اسکا فیصلہ ابوظہبی حکام کی جانب سے آج آنے کی توقع ہے،پی ایس ایل سیزن چھ کے بقیہ میچز  کے شیڈول  کا اعلان بھی آ ج متوقع ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button