این سی او سی کے قیام کو 500 روز مکمل

پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار اداد کرنے والے ادارے  این سی او سی(نیشنل   کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر)کے قیام کو 500 روز مکمل ہوگئے۔

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  بہترین کارکردگی کے 500 دن مکمل کرنے پر ادارے کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کی ہماری حکمت عملی کو دنیا نے سراہا،اللہ نے ہمارے ملک کو وبا کے بد ترین اثرات سے محفوظ رکھا۔این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ این سی او سی نے کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا۔500 روز میں نتیجہ فراہم کر کے دکھایا۔قومی حکمت عملی کے تحت وبا سے بچاؤ کی مربوط کوششوں سے قیمتی جانیں بچائی گئیں۔

سربراہ این سی او سی نے 500 دنوں کی تگ و دو   اور کورونا کے خاتمے کے لیے این سی او سی کی گراں قدر خدمات پر مبنی دستاویزی فلم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردی۔

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اپنے ہیڈل پر دستاویزی فلم جاری کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ” آج ادارے کے قیام  کے 500 دن مکمل ہونے پر ان خدمات پر مبنی فلم جاری کی جارہی ہے جن کو انجام دینے پر ادارے نے ناصرف ملک بلکہ دنیا سے پذیرائی حاصل کی”۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button