کوکا کولا کمپنی کو 627 بلین روپے کا نقصان

لندن : ایک پریس کانفرنس سے قبل فٹ بال کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ٹیبل سے کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا دیں جس کے ایک دن بعد ، اس برانڈ نے اپنی اسٹاک ویلیو میں $4 بلین یعنی (627 بلین پاکستانی روپے) کا نقصان اٹھایا ۔

ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق ، مشروبات کی کمپنی کی فروخت میں 1.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کل فروخت 242 ارب ڈالر سے گھٹ کر 238 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

رونالڈو کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس کا زیادہ مداح نہیں ہیں اور انہوں نے پانی کے زیادہ استعمال کرنے کی تائید کی ہے ۔ اس واقعے کی ویڈیو بغیر کسی تاخیر کے منٹوں میں وائرل ہوگئی تھی ۔

منگل (15 جون) کو بڈاپسٹ میں یورو 2020 کے اپنے ابتدائی کھیل میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ہنگری کے خلاف ایک بریک گول اسکور کیا اور اس میچ میں ، اسٹار اسٹرائیکر نے یورپی چیمپین شپ کے فائنل میں ریکارڈ گول اسکور کرنے والے فرانس کے مشیل پلاٹینی کا ریکارڈ توڑ کر اپنا یہ میچ جیت لیا ۔ یہ میچ منگل کے روز 11 بجے بڈاپسٹ کے پوسکاس ایریا میں کھیلا گیا تھا ۔

رونالڈو اور پلاٹینی اس ٹورنامنٹ سے قبل نو ، نو گولوں سے برابر ریکارڈ پر چل رہے تھے ، لیکن پرتگالی اسٹرائیکر کے ہنگری کے خلاف گول سے اس کے ریکارڈوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہوگیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button