کروڑوں روپے مالیت کی شراب پکڑی گئی

پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اوتھل (بلوچستان) کے علاقے لیاری سے بھاری مقدار میں شراب اسمگل ہونےوالی ہے، خبر کے تحت ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ نے متعلقہ علاقے کے کوسٹ گارڈ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

گشت پارٹیوں کی محنت و کوشش کے نتیجے میں ساحل سمندر میں چھپائی گئی 3805 بوتل غیر ملکی شراب بر آمد کرلی گئی، خدشہ ہے کہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی شراب کی قیمت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ نے بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ ہر قسم کی اسمگلنگ کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے، مستقبل میں بھی اس قسم کی کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ملک کو اس لعنت سے نجات دلائی جاسکے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

Back to top button