سندھ میں تین دن کیلئے سی این جی بند

کراچی ، پاکستان : موسم سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن نے سندھ میں اچانک 72 گھنٹوں کیلئے سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ایس ایس جی سی سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق آج صبح 8 بجے سے 3 دن کیلئے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی ۔

سندھ ایس ایس جی سی کے اعلان کے بعد اب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے بعد پیر کی صبح 8 بجے کھلیں گے ۔

اس سے قبل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

کیونکہ غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں درآمدی گیس کی قیمت بڑھ گئی ہے ، سندھ میں درآمدی گیس کی قیمت 15 اور پنجاب میں 8 روپے بڑھی ہے ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سیلز ٹیکس اور ڈالر کے باعث بھی اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button