مون سون سے قبل سندھ اور پنجاب میں نالوں کی صفائی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں  انہوں نے لکھا کہ کراچی کو مون سون کی تباہی سے بچانا ہوگا ،بارشوں سے قبل وزیر اعلی متعلقہ اداروں کو متحرک کریں، گزشتہ سال کی تباہی سے یہی سبق ملتا ہے۔

انہوں نے کے الیکٹرک ، حیسکو اور سیپکو کو بارشوں کے دوران لوڈ شیڈنگ  نہ کرنے   کی ہدایت  بھی دی ،کنٹونمنٹ بورڈز کو بھی  پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت  بھی جاری کیں۔

عمران اسماعیل نے  خط میں مزید  کہا کہ  مون سون کی آمد سے قبل پیشگی انتظامات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں ،میں وفاقی حکومت کی طرف  سے مکمل تعاون  فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

ادھر دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مون سون سے قبل  نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنےکا حکم جاری کردیا ،انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں  نالوں کی بروقت صفائی  کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کے اردگرد تجاوزات کو ہٹایا جائے، انہوں نے بتایا کہ نالوں کی صفائی کے انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔

عثمان بزدار نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ نالوں کی صفائی  میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button