ورلڈ بینک سے صاف پانی کی فراہمی کا معاہدہ

پاکستان کی وزارت اقتصادی امور اور عالمی بینک  کے درمیان پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیاہے۔

ورلڈ بینک پنجاب  کے 2000 دیہات کے لیے442اعشاریہ 4 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا جس سے 60 لاکھ افراد صاف پانی،صفائی اور بچوں کی نشونما کے منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

منصوبے میں جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع لودھراں ڈی جی خان ،ملتان،بہاولنگر،بہاولپور،مظفر گڑھ،رحیم یار خان اور راجن پور شامل ہیں۔

جبکہ وسطی اور شمالی پنجاب سے بھکر،چکوال،چنیوٹ،جھنگ،خوشاب،میانوالی ،پاکپتن اور سرگودھا  شامل ہیں۔

ورلڈ بینک کےمقامی  ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجےبنہاسین نے کہا کہ پی آر ایس ڈبلیو ایس ایس پی ، پنجاب کے غریب ترین اضلاع میں 60 لاکھ سے زائد دیہی باشندوں کی مدد کرے گی تاکہ بچوں کی اسٹنٹنگ(نشونما میں کمی) کو کم کیا جاسکے اور قحط اور پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں کو  صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

پی آر ایس ڈبلیو ایس ایس پی ٹاسک ٹیم کے رہنما فرحان سمیع نے کہا کہ اس منصوبے سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی آئے گی اور مالی طور پر پائیدار عوامی  خدمت  کے ذریعے عوام کی خوشحالی  کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

ورلڈ بینک کے مطابق  اس منصوبے میں 16 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا ، جس میں جنوبی پنجاب سے 50 فیصد اضلاع ہوں گے اور وسطی اور شمالی پنجاب سے 25- 25 فیصد اضلاع شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button