کابل کے ہوٹلوں میں قیام نہ کریں شہریوں کو الرٹ جاری

کابل : اب امریکا اور برطانیہ نے کابل میں رہنے والے اپنے شہریوں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے ۔

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو کابل کے ہوٹلوں میں قیام سے متعلق ہائی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

اس امریکا اور برطانیہ کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں کابل کے لگژری ہوٹلوں کا حوالہ کیا گیا ہے جس میں خاص طوپر سرینا ہوٹل سے متعلق خطرے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے 11 اکتوبر کو جاری اس تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خطرات کی بنا پر کابل میں موجود امریکی شہری شہر کے لگژری ہوٹلوں کی طرف جانے سے سخت گریز کریں ۔

جبکہ ایسے تمام امریکی شہری جو سرینا ہوٹل کے ارد گرد موجود ہیں وہ خاص طور پر اس علاقے کو جلدی چھوڑدیں ۔

اس کے علاوہ امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سرینا ہوٹل کے ارد گرد کے علاقے میں سفر کرنے سے گریز کی بھی ہدایات کی ہے ۔

دیکھا دیکھی دوسری طرف برطانیہ کی جانب سے جاری الرٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر برطانوی شہری ہوٹل میں قیام نہ کریں اور خاص طور پر کابل کے ہوٹلوں میں قیام سے بلکل گریز کیا جائے ۔

نئے برطانوی الرٹ میں بھی اپنے شہریوں کو سرینا ہوٹل میں قیام کرنے سے خاص طور پر گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button