چیلسی ایف اے کپ کے فائنل میں

چیلسی نے مانچسٹر سٹی سے ایف اے کپ  کے سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد  1-0 سے کامیابی حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے کسی کو بھی اسکور کر کے برتری حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا تاہم چیلسی کے حکیم زیاش نے دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں  میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کیا۔

اگلے مہینے 15 تاریخ کو ایف اے کپ کے فائنل میں چیلسی، لیسسٹر یا ساؤتھ ہمپٹن میں سے کسی ایک کا سامنا کرے گی۔

Back to top button