بجلی کے بڑے شاٹ فال کا امکان

پاکستان میں بجلی کا بحران سنگین تر ہونے  والا ہے،ارسا کے مطابق 7 روز میں آبی ذخائر  میں 6 لاکھ ایکڑ فٹ کمی آئی ہے جسکے باعث تربیلا ڈیم کے مزید 6 یونٹ بند ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  تربیلا ڈیم کے 17 میں سے 13 یونٹ کام کرنا چھوڑ چکے ہیں اور پیداوار میں 62 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔

ملک میں   مجموعی طلب ساڑھے 23 ہزار میگاواٹ اورپیداوار  ساڑھے 20 ہزار میگا واٹ ہے،ترجمان واپڈا کے مطابق نیشنل گرڈ میں 52 سو 70 میگا واٹ پن بجلی شامل ہورہی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4800 میگاواٹ سے زائد کی صلاحیت کے حامل ڈیم سے بجلی کی پیداوار صرف 1317 میگاواٹ رہ گئی ہے۔

مزید یہ کہ 1445 میگاواٹ غازی بروتھا،839 میگاواٹ منگلا اور 969 میگاواٹ  پن بجلی نیلم جہلم سے پیدا ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ 29 جون سے 6 جولائی تک کراچی میں ایل این جی ٹرمینل بھی مرمت کی وجہ سے بند رہے گا جسکے باعث پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی میں مزیدکمی کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں اگر فرنس آئل کا متبادل انتظام نہ کیا گیا تو بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button