کنّاڈا کی چیترا کوترو کی خودکشی

بھارتی اداکارہ اور کناڈا بگ باس 7 کا حصہ رہنے والی چیترا کوترو نے جمعرات کے روز ان کی شادی ختم ہونے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ چیترا کوترو کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے بزنس مین ناگرجن سے شادی کے ختم ہونے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی کیونکہ ناگر جن کے اہلخانہ نے ان کے رشتے کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

چیترا کوتورو اور ناگرجن نے گذشتہ ماہ ایک نجی تقریب میں چیترا کے کنبہ کی موجودگی میں شادی کی تھی ، تاہم دولہا کے رشتے دار موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق ، چیترا گذشتہ دو سالوں سے ناگرجن سے تعلقات میں تھیں۔

چیترا کوتورو نے کرناٹک ، کولار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر فنائل کھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Back to top button