چیئرمین ایچ ای سی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

دو روز قبل وفاقی حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے باقائدہ ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگوکیا تھا، جس کے بعد چیئرمین کی مدت ملازمت 4 سے 2 سال ہو جانی تھی ۔

لہذا ڈاکٹر طارق بنوری کو چونکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا اور انہیں مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی لیکن ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو ہونے کے بعد چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ آرڈیننس کےتحت اس ترمیم کوپہلے سے موجود آرڈیننس کا حصہ تصور کیا جائے ۔

چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

نئے چئیرمین کی تلاش کے لیے سرچ کمیٹی بنائی جائے گی جس کےبعد تقرری کےلیے اشتہار دیا جائے گا اور امیدواروں کے انٹرویوز ہونگے۔

Back to top button