کورونا اور سول ایوی ایشن کی پابندیاں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 137 افراد انتقال کرگئے، این سی او سی کے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق  پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 16 ہزار 4 سو   ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دورا ن 68 ہزار 2 افراد کےکورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ5 ہزار 4 سو پینتالیس  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی ہے۔

سول ایویئیشن پاکستان نے بھارت سمیت سی کیٹیگری  کے 23 ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیوں میں  24 اپریل تک کی توسیع کردی ہے۔

سول ایویئیشن کے نئے سفری ہدایت نامے میں سی کیٹیگری  کے ممالک کی تعداد 23 کردی گئی ہے اس فہرست میں بھارت کو بھی سفری پابندی والے ملکوں کی سی کیٹگری میں شامل کرتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے ۔

سول ایویئیشن کے مطابق اے کیٹیگری میں شامل 20 ملکوں سے آنے والے شہریوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کرانا ضروری نہیں ہونگے ۔

جبکہ بی کیٹیگری ملکوں سے آنے والے مسافروں کے لیے پاکستان آنے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کا دورانیہ 72 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے۔

کیٹیگری سی میں شامل ملکوں سے آنے والے افراد کی آمد این سی او سی کے اجازت نامے سے مشروط ہوگی، سی کیٹیگری میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں پر این سی او سی کی اجازت کے بغیر پابندی برقرار رہے گی۔

Back to top button