بس حادثہ 11 افراد جاں بحق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد نے بتایا کہ پیر کو حسن ابدال کے برہان انٹرچینج میں ایک بس کار کو بچاتے ہوئے کھائی میں جا گری، حادثے میں11 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار بس کچے میں اتر گئی تھی جب وہ لاہور سے مردان جارہی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے ۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں اطلاعات  کے مطابق  بس موڑ کاٹتے ہوئے ایک کار کو بچانے کی کوشش میں کھائی میں جا گری ۔

زخمیوں کو  طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال پہنچادیا گیا ہے جہاں طبی عملہ انہیں علاج فراہم کررہا ہے، علاقے کے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Back to top button