مذاکرات کے اصل حقائق سامنے لائیں : ٹی ایل پی

اسلام آباد : پاکستان میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اصل مذاکرات سامنے لائیں اور ہمارا مؤقف بھی میڈیا پر سامنے رکھا جائے، ہم اصل حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے ۔

اس وقت ترجمان کالعدم ٹی ایل پی کا کہنا ہے کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تصویر کا ایک رخ میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے ، ہمارا پہلے دن سے ایک ہی مطالبہ ہے کے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کر دیا جائے ، باقی مطالبات حکومتی تصادم کے باعث سامنے رکھے گئے ہیں ۔

جبکہ ترجمان کالعدم تنظیم نے مزید بھی کہا ہے کہ وزیر داخلہ مذاکرات سامنے لائیں اور ہمارا مؤقف بھی میڈیا کے مکمل سامنے رکھا جائے ۔

تحریک لبیک پاکستان کے ان ترجمان کا یہ کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے ہم پُرامن رہے ہیں لیکن حکومت نے آئینی و قانونی حق کو چھیننے کے لیے ہمیشہ ہمارے خلاف طاقت کا استعمال کیا ہے ، احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے، وزراء بدمعاشی سے گریز کریں ۔

ٹی ایل پی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں ون مین شو چل رہا ہے، پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ، سول نافرمانی کی تحریک، بجلی کے بل جلانے کی ترکیب اور ملک جام کرنے کے حربے سب ارباب اختیار نے شروع کیے تھے ۔

مزید ٹی ایل پی کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کے بھارت سے فنڈنگ کی بات کرنے والے منہ سنبھال کر ہی بات کریں، اسرائیل سے فنڈنگ کا کیس موجودہ حکمرانوں پر ہے جس کا آج تک فیصلہ نہیں ہونے دیا جا رہا ہے ، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہوا تو حکمران گرفتار اور ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button