افریقی کرکٹر کا قبول اسلام

جنوبی افریقہ کے کرکٹر بیجورن فورچوئن نے گزشتہ رات رمضان کے مقدس مہینے میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کیا ہے۔ فورچوئن اور اس کی اہلیہ میشکے آئیسن کے مابین شادی 25 اپریل 2021 کی صبح ہوئی شادی کے بعد فورچوئن نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کرکے عماد کردیا۔

 فورچوئن اور میشکے آئیسن کا استقبالیہ (ولیمہ) 25 اپریل 2021 کی شام رمضان کا روزہ افطار کے بعد ہوا، درحقیقت یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک انسٹاگرام پوسٹ جس کو فارچون  نے شیئر کیا تھا ، اس  کے کیپشن میں میں کہا گیا تھا کہ  اللہ کی تعریف ہے، بیجورن  نے رمضان المبارک کے مہینے کے دوران اپنی شہادت کو لیا ، اور اس نے عماد نام کا انتخاب کیا ، آپ پر بہت فخر ہے ۔

چھبیس سال کے اس کرکٹر نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے لئے بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا تھا۔ بیجورن فورچوئن حال ہی میں اسلام قبول کرنے والا دوسرا پروٹیاز کھلاڑی ہے، اس سے  قبل لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بالر وین پارنل نے بھی 2011 میں اسلام قبول کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button