بڑی عید پر بڑا دھماکہ

حکومت نے بڑی عید پر عوام کے سر پر بڑا بم پھوڑ دیا۔حکومت کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافےکا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی مقرر کردہ قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی  مقرر کردہ قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعدمٹی کے تیل کی مقرر کردہ  قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافہ کیا گیا ہےاور اضافے کے بعدلائٹ ڈیزل کی  مقرر کردہ قیمت 84 روپے 67 پیسے فی لیٹر  ہوگئی ہے، واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی  کورات 12 بجے سے ہوگا۔

گزشتہ روز پیٹرولیم ڈویژن  کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےرجحان  کے باعث  مقامی سطح پر  پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز  پیش کی گئی تھی۔جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی تجویز اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے تک اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جانا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button