ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اب ایل پی جی 165 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

جبکہ کھوکھر نے مزیدبتایاکہ60 روپے فی سلنڈر اضافے کے بعداب  گھریلو استعمال کےایل پی جی سلنڈر کی قیمت  1،950روپے  ہوگئی ہے۔

جبکہ تجارتی استعمال کے ایک سلنڈر کی قیمت میں   225روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جسکے بعد تجارتی استعمال کے فی  ایل پی جی سلنڈر کی قیمت7490 ہوگئی ہے۔

انہوں نے اس حقیقت پر تکلیف کا اظہار کیا کہ اس سے قبل واحد سستی  اورقابل رسائی چیز ، اب وزیر اعظم عمران خان کے "نیا پاکستان” میں بازاروں میں دگنی قیمت پر  فروخت ہورہی ہے۔

انہوں نے مطلع کیاکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں اب روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں جسکی وجہ سےایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان 31 جولائی کو ہڑتال  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ غیر معیاری سلنڈروں کے استعمال کے خلاف31 جولائی کو ڈی سی گوجرانوالہ کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button