لوئس ہیملٹن کے لیے بڑا دھچکا

پچھلے سال کی طرح  2021 میں بھی  آسٹریا میں دو ریس ہوں گی۔ پہلا مقابلہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں تھا اور اسے اسٹائیرین گرینڈ پرکس کہا جاتا  ہے۔

پھر اس ہفتے کے آخر میں آسٹریین گرینڈ پرکس   ہورہاہے۔ یہ ریس ترکی میں منعقد ہونا تھی لیکن وہاں بگڑتی ہوئی کورونا وائرس کی صورتحال  کے پیش نظر اس کا وہاں انعقاد  منسوخ کردیا گیا اور آسٹریا میں  اسکی انعقاد کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

آسٹریا  میں فارمولا کار ون ریس  کاٹریک سجا  تو دنیا کے نامور  ڈرائیورز نے ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کے لیے  بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سات بار کے چیمپین لوئس ہیملٹن  اور نیدرلینڈ کے  میکس ورسٹاپین کے درمیان سخت مقابلہ ہوا  جس میں ڈچ ڈرائیور نے بازی مارلی اور سب سے پہلے فنش لائن کو عبور کیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیسری ریس میں میکس ورسٹاپین  پہلےاور لوئس ہیملٹن چوتھے نمبر پر  رہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر لینڈو نورس اور تیسرے  نمبر پر سرجیو پیریز ہیں۔ یہ ورسٹاپین کے لئے ایک بہت بڑا  موقع  اور ہیملٹن  کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

میکس کی یہ اس سال کی 5ویں ریس تھی جو اس نے فاتح کے طور پر اپنے نام کی،لوئس ہیملٹن چوتھے نمبر پر آئے جس سے ان کے 8ویں بار چیمپین بننے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button