بھارتی فورسز کی بربریت ، 5 کشمیری شہید

سری نگر : یہاں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 5 کشمیری شہید ہوگئے ہیں ۔

جاری کردہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج سرچ آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیریو ں کو شہید کر دیا ہے ۔

نیوز ایجنسی کے ایم ایس کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے تلران میں ایک ، اسلام آباد میں ایک ، باندی پورا میں ایک اور فیری پورا میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا ہے ۔

اس طرح گزشتہ دو دنوں میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے شہید کیے جانے والے کشمیریوں کی تعداد اب 7 ہوگئی ہے ۔

یہ بات واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک حملے میں افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک مردار ہوئے تھے ۔

اور کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج پر حملہ اُس وقت ہوا تھا جب اہلکار ضلع پونچھ کے علاقے سرن کوٹ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی میں مصروف عمل تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button