عید الاضحی پر بینکوں کی چھٹیاں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3بینک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان کے تمام نجی و سرکاری بینکس 20 جولائی بروز منگل سے 22 جولائی بروز جمعرات تک بند رہیں گے۔

عیدالاضحیٰ سے قبل عوام  کی سہولت کے لیے پیر کے روز تمام  بینکس معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

عید تعطیلات کے بعد ملک بھر کے تمام  نجی و سرکاری بینکس 23 جولائی سے معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کےموقع پرحکومت نے 20 جولائی سے 22 جولائی تک پاکستان بھر میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کر رکھاہے۔

تاہم پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں مسلمان  21 جولائی  بروز  بدھ کو عیدالاضحیٰ منائیں گے جبکہ عرب ممالک میں 20 جولائی بروز منگل  کو عید قرباں منائی جائے گی۔

حکومت پاکستان نے اس  بار عید الاضحی پر صرف تین چھٹیاں دی ہیں۔ عید سے ایک روز قبل  سےاور ایک دن بعد  تک کی چھٹیاں دی گئیں ہیں جبکہ عید کےتیسرے روزسے تمام سرکاری و نجی دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ عید الاضحٰی کے موقع پر زور پکڑ تی کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر پانچ تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔

تاہم وفاقی کابینہ نے این سی او سی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے  عید الاضحی پر  صرف تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button