اسرائیل کے ساتھ تجارت پر پابندی

کویت

کویت کے پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تجارت بند کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔

کویتی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز فیصلہ کیا گیا کہ اب سے اسرائیل کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو  سزا کے طور پر تین سال کے  لیے جیل  میں قید رہنا ہوگا۔

وہاں رہنے والے غیر ملکی شہریوں پر بھی اسرائیل کا سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔

مصر

غزہ میں مستقل جنگ بندی کرنے کے لیے مصر ڈٹ گیا،مصر نے غزہ میں تعمیر نو کیلیے فنڈز کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

اسرائیلی  وزیر خارجہ نے دورہ مصر کے دوران ہم منصب سامح شکری سے ملاقات کی  ،ملاقات میں مصری وزیر خارجہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مسجد اقصی سمیت تمام مقدس مقامات کے احترام اور حفاظت کو یقینی بنائے۔

تباہ حالی کا شکار اسرائیل

دوسری  جانب  اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے  لیے اقتدار بچانا مشکل ہوگیا ہے ،نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ملنے والی ڈیڈ لائن  ختم کردی گئی۔

دو سے تین روز میں نیتن یاہو کا بارہ سالہ دور حکومت  ختم ہوسکتا ہے ،کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو اتحادی حکومت بنانے کے لیے پوزیشن میں نہیں رہے۔

اسرائیل میں دو سال میں چار انتخابات کے بعد بھی کوئی جماعت  واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button