پاکستانی ٹیم کا برا آغاز

دورہ انگلینڈ کےپہلے ہی میچ میں پاکستان کو شکست کا  سامنا ہوگیا۔پاکستانی ٹیم  آدھے اوور بھی نہ کھیل سکی اورڈھیر ہوگئی ۔میزبان ٹیم نے باآسانی 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 141 رنز ہی بنا سکی ۔ پاکستانی ٹیم کے ابتدائی 2 بیٹسمین پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے۔

امام الحق اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے،محمد رضوان بھی 13 رن سے آگے اسکور نہ کرسکے۔

صہیب مقصود بھی انگلینڈ کی کمال  باؤلنگ کے آگے نہ جم سکےجبکہ فخر زمان 47 رنز بنا کر ٹپ اسکورر رہے۔

دوسری جانب نا تجربہ کار انگلش ٹیم نے 142 رنز کا ٹارگٹ  22 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا،شاندار فتح کے بعدانگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

انگلینڈ  کے اوپنر ڈیوڈ ملان  ناقابل شکست 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔زیک کراؤلی نے بھی58 رنز بنائے اور وہ بھی  ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی ۔

صرف سات ون ڈے کا تجربہ رکھنے والی انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کر لیا۔میزبان ٹیم کے جانب سے پیسرثاقب محمود 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے،انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بابر اعظم کہتے ہیں سیریز میں واپس آئیں گے ،اگلے میچ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔آج بلے باز اسکور نہ کرسکے لیکن پاکستانی ٹیم  میں کم بیک کرنے کی صلاحیت  موجودہے۔

میچ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں سے یہی کہوں گا کہ گھبرانا نہیں ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے انگلش ٹیم کے نئے کھلاڑیوں کے کھیل کی بھی تعریف کی۔سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button