ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے لالیگا کا تاج پہن لیا

ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے 7 سال بعد اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کےفاتح چیمپین کا ٹائٹل اپنے نام کرالیا ہے۔

لالیگا چیمپین شپ سیزن 2021  کے آخری میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے ریال  ویلاڈولڈ کو 1-2 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرالی  ۔

سیزن کے آخری دن ایٹلیٹیکو میڈرڈ اورریال  ویلاڈولڈ  کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا ،پہلے ہاف میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کوئی گول نہ کرسکی تاہم دوسرے ہاف میں ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور دو گول داغ  کر ہار کو جیت میں بدل دیا۔

 جبکہ دوسری جانب  ریال میڈرڈ نے بھی اپنے میچ کے آخری لمحات میں  دو گول کرکے فتح حاصل کرلی لیکن وہ  ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکی اور یوں سات سال سے قائم ریال میڈرڈ اور بارسلونا کی حکمرانی ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے86 پوائنٹس حاصل کر کے ختم کردی اور لالیگا کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ۔

ریال میڈرڈ  84 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ بارسلونا   79 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button