ورلڈکپ کا آفیشل نغمہ عاطف اسلم گائیں گے

دبئی : ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا میلہ بس کچھ ہی دنوں میں متحدہ عرب امارات میں سجنے جارہا ہے اور اس میلے سے قبل شائقین کرکٹ کو قومی ٹیم کے آفیشل ترانے کا بھی بہت شدت سے انتظار ہے ۔

اب اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ترانہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں سنا جائے گا ۔

اس بات کا دعویٰ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کے مطابق ترانے کی ویڈیو میں کپتان بابر اعظم سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ عاطف اسلم ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ گائیں گے اور بابر اعظم اس کا حصہ ہوں گے ۔

ایک اور صارف فلک شیر نے بتایا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم گائیں گے جس کی ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہوں گے ۔

اس کے علاوہ دیگر صارفین نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس خبر کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی تبصرہ پیش نہیں کیا جا رہا ہے ۔

یہ بات واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جانا ہے جس میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، یہ ٹی ٹوئنٹی کا میلہ 14 نومبر تک جاری رہنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button