عاطف اسلم پھر چھا گئے

دل دیاں گلاں سنگر عاطف اسلم نے ابھی ایک روز قبل اپنا نیا سنگل ‘دل جلانے کی بات’ ریلیز کیاہے اور یہ گانا ریلیز ہونے کے بعد فوری ہٹ ہوگیا ہے اور اس گانےنے یوٹیوب پر اپنے پریمیئر کے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں تقریبا 2 ملین ویوز بنا لیےہیں۔

اس سے قبل بدھ کے روز عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس گانے کا ٹریلر ریلیز کیا تھا  اور شائقین نے اسکو بھی خوب سراہا تھا اور جب سے بے چینی کے ساتھ گانے کا انتظار کر رہے تھے۔

دل جلانے کی بات نور جہاں کےگانے  ‘آشیانے کی بات’ کا ریمیک ہے اور  اصل گانے کی طرح لوگ عاطف اسلم کے اس نئے ورژن  کو  بھی بے حد پسند کر رہے ہیں۔

اس نئے سنگل کے میوزک ویڈیو کو امریکی ڈائریکٹر ڈیوڈ زینی نے ہدایت کیا ہے اور اس میں اداکارہ راقیل والڈیز  عاطف اسلم کے ہمراہ  دکھائی دے رہی ہیں جبکہ اسکا  میوزک سعد سلطان نے تیار کیا ہے۔

اس سے پہلے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سجل علی ‘دل جلانے کی بات’ میں اداکاری کرنے جارہی ہیں کیونکہ کسی پروجیکٹ کے  بی ٹی ایس (سین کے پیچھے)کی تصاویر میں عاطف اسلم کے ساتھ  انہیں دیکھا گیا تھا۔

تاہم اب ہمیں انتظار کرنا پڑے گا اور یہ دیکھنا پڑے گا کہ آیا یہ دونوں ایک ساتھ مل کرکون سے دوسرے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عاطف اسلم کی اس نئی ریلیز کے بعد وہ انڈیا کے ٹوئٹر کا ٹرینڈ بن گئے ہیں اور انہیں وہاں خوب سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button