سلام عاجزانہ ، عاطف اسلم کا نیا کلام

 جہاں دنیا بھر کے مسلمان رمضان 2021 کو جوش و ولولہ کے ساتھ منا رہے ہیں وہیں عاطف اسلم نے اس سال کے رمضان میں مداحوں کو سلام عاجزانہ کے نام سے خوبصورت کلام کا تحفہ پیش کیا ہے ۔

حضرت امام احمد رضا خان کا مشہور و معروف کلام مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام کو عاطف اسلم نے رمضان کے مقدس مہینے کے لئے دوبارہ بنایا ہے ۔

کلام پیش کرنے میں عاطف اسلم کے علاوہ علی پرویز مہدی ، نعمان جاوید ، احسن پرویز مہدی ، اور کومل جعفری نے بھی حصہ لیا۔ پانچوں افراد کو  ویڈیو میں عزت سے ہاتھ جوڑ کر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو کی ہدایتکاری نعمان جاوید نے کی ہے اور احسن پرویز مہدی نے پروڈیوس کیا ہے۔ سلام عاجزانہ میں عاطف اسلم کی نعت خوانی کو بہت سراہا گیا ہے ، عاطف اسلم کا نیا کلام سلام عاجزانہ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اور دو دن کے دوران ہی مصطفیٰ جان رحمت کلام کو 1 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں ۔

گلوکارعاطف اسلم اس سے قبل "وہی خدا ہے "،” اسماء الحسنیٰ ” ،”تاجدار حرم "اور”اذان” کے ذریعے دنیا بھر کے مداحوں کی جانب سے داد و تحسین وصول کرچکے ہیں۔

Back to top button